سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

24 تا 25 دسمبر اور 31 دسمبر تا یکم جنوری کراچی کی حدود میں واقع تمام ساحلوں پر نہانے پر پابندی عائد


ویب ڈیسک December 24, 2018
سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 سمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

دریں اثنا صوبے میں کرسمس اور سال نو کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 24 تا 25 دسمبر اور 31 دسمبرتا یکم جنوری 2019ء کراچی ڈویژن کی حدود میں تمام ساحلوں پر نہانے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی جس پر حکومتِ سندھ نے شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں