لیون پنیٹا کا کرزئی کو فون افغان اہلکار کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش

واقعات کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا مطالبہ،امریکی اور افغان عہدیداروں میں رابطوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پنیٹا، کرزئی

واقعات کی روک تھام کیلیے کریک ڈاؤن کا مطالبہ، امریکی اور افغان عہدیداروں میں رابطوں میں بہتری کی ضرورت ہے، پنیٹا، کرزئی. فوٹو اے ایف پی

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان اہل کاروں کے ہاتھوں اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کے بڑھے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی سے ان واقعات کی روک تھام کے لئے کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔


اتوا ر کوپینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کو فون کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ ایسے حملوں کی حیرت انگیزحد تک بڑھتی ہوئی تعداد پرامریکہ کوشدیدتحفظات ہیں۔دونوں رہنمائوں نے ان واقعات پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے امریکی اور افغان عہدے داروں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،پنیٹانے کرزئی پرزوردیاکہ وہ جنرل جان ایلن سے قریبی رابطہ رکھیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں رواں سال افغان سیکیورٹی اہل کاروں کے ہاتھوں 39نیٹو اہل کارہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story