پنجاب بینک کیس پرویز الہیٰ کے 10 ارب روپے قرض لینے کی رپورٹ طلب

بینک انتظامیہ 4سال گزرنے کے باوجود ابھی تک قرض خوروں کے خلاف کچھ نہیں کر سکی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 08, 2013
چوہدری پرویز الہیٰ کی کالونی شوگر ملز کے ذمے 10 ارب روپے کا قرض واجب الادا ہے، وکیل بینک آف پنجاب فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے چوہدری پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کی جانب سے پنجاب بینک سے 10 ارب روپے کے قرضے حاصل کرنے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو بینک آف پنجاب کے وکیل نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی کالونی شوگر ملز کے ذمے 10 ارب روپے کا قرض واجب الادا ہے جو انہوں نے بینک انتظامیہ پر اثرانداز ہوکر حاصل کیا، بینک انتظامیہ نے چوہدری پرویز الہیٰ، ان کے بیٹے مونس الہیٰ اور چوہدری وجاہت حسین سمیت 20 افراد کے خلاف رپورٹ تیار کر لی ہیں جسے جلد ہی نیب میں دائر کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ بینک انتظامیہ 4 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک قرض خوروں کے خلاف کچھ نہیں کر سکی، عدالت نے پنجاب بینک کو اگلی سماعت تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں