ہنگو میں قبائلی رہنما پر خودکش حملہ 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی
خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے قبائلی رہنما ملک حبیب کی گاڑی کو نشانہ بنایا، پولیس
تحصیل ٹل میں بس اڈے کے قریب قبائلی رہنما کی گاڑی پر خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹل کے علاقے دو آبہ میں تورہ وڑی بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے خود کو قبائلی رہنما ملک حبیب کی گاڑی سے ٹکرا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے بس اڈے پر کھڑی کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے پیش نظرعلاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہنگو میں ہی تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی فرید خان کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا تاہم بعد میں قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی جبکہ قتل کے الزام میں اسلام آباد سے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔