جاپانی قوم پرستوں نے متنازع جزیرے پر پرچم لہرادیا

تائیوان بھی چین کے سمندرمیں ان جزائرپر ملکیت کا دعویدارہے،جاپان نے چین میں سفیر کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا


AFP August 22, 2012
تائیوان بھی چین کے سمندرمیں ان جزائرپر ملکیت کا دعویدارہے،جاپان نے چین میں سفیر کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

جاپانی قوم پرستوں نے 20کشتیوں میں سوارہوکرمشرقی چین کے سمندر میں متنازع جزیرے پرجاکراپناقومی پرچم لہرادیا۔ جزیرے پرجانے والے ڈیڑھ سوافرادمیں آٹھ ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ایک جاپانی سیاستدان ایجی کوساکا نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کوبتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جزائرجاپان کی ملکیت ہیں،ہماری مہم کامیاب رہی۔ ہم نے پہاڑ پرجاپانی طرزکے مکانات کے کھنڈرات دیکھے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے اس پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے چین کی علاقائی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے چاپانی سفارتخانے سے اس ضمن میں سخت احتجاج کیاہے اور جاپان سے کہاہے کہ وہ ہماری علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزیاں بندکردے۔تائیوان جوخودبھی ان جزائرکی ملکیت کا دعویدارہے نے جاپانی سفیرکوطلب کرکے اس پراحتجاج کیا ہے اوراس حرکت کواشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

چین کے کم ازکم آٹھ شہروں میں جاپانی قوم پرستوں کے اس اقدام پراحتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں ۔مظاہرین نے جاپانی ساختہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور جاپانی اشیاء بیچنے والی دکانوں اور ریستورانوں میں توڑپھوڑکی۔دریں اثناء چاپان نے چین میں اپنے سفیر اوئی شیرونیواکوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ ان کے اس بیان سے یہ تنازع پھرکھڑاہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک چین سے ان جزائر کو خریدنے پر غور کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں