پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے

مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے

کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایاگیا ہے۔ فوٹوفائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش منارہی ہے، گھروں اور بستیوں کو برقی قمقموں کرسمس ٹریز اور ڈیوڈ اسٹارز سے سجایا گیا ہے جب کہ تقاریب کا آغاز گزشتہ رات ہی ہوگیا تھا، 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی رات گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد رشتے داروں، عزیزوں اور احباب کے درمیان تحفے تحائف کا تبادلہ ہوا۔


ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں میں خصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں۔

پوپ فرانسس کا پیغام


کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں غیر متوازن انسانی رویوں اور انسانوں کی انسانوں سے لاتعلقی پر تنقید کی ہے۔ 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب منعقدہ روایتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا آج کے دور میں انسان اتنا لالچی ہو چکا ہے کہ اس کی حرص کا پورا ہونا ممکن ہی نہیں رہا۔ مادی اشیاء کا حصول بہت سے انسانوں کے لیے ان کی زندگی کا مقصد بن چکا ہے، جو غلط ہے۔
Load Next Story