دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی بنانے کیلئے 12 جولائی کی اے پی سی ملتوی

وزیر داخلہ سیاسی رہنماؤں سے مشاورت میں مصروف ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد کانفرنس کا شیڈول جاری کیا جائے گا، وزارت داخلہ

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس وقت سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے کہا ہے كہ کل جماعتی کانفرنس كے انعقاد كے حوالے سے ابھی تک كوئی حتمی تاریخ طے نہیں كی گئی ہے۔


وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق كانفرنس سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور مشاورت میں مصروف ہیں لہٰذا کل جماعتی کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو اس سے آگاہ کریں گے جس کے بعد کانفرنس کا شیڈول جاری کیا جائے گا، ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا میں کانفرنس کی تاریخ 12 جولائی شائع اور نشر کی جارہی ہے جبکہ یہ دراصل مجوزہ تاریخ ہے۔
Load Next Story