تحریک انصاف سے ناراض فوزیہ قصوری واپس پارٹی میں شامل

عمران خان سے ملاقات کے بعد فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف میں واپسی کا اعلان کیا۔


Tribune Correspondent July 08, 2013
اب پارٹی میں عمران خان کی خارجہ امور پر مشیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دوں گی،۔فوزیہ قصوری فوٹو: فائل

فوزیہ قصوری نے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے واپس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے پارٹی سے ناراض ہوکر علیحدگی اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پارٹی سے جو گلے شکوے تھے وہ دورہوگئے ہیں اوراب وہ اپنی جماعت میں عمران خان کی خارجہ امور کی مشیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گی۔

واضح رہے کہ فوزیہ قصوری نے عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کے لئے مخصوص نشست پرٹکٹ نہ دیئے جانے کے بعد پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علیحدگی اختیار رکرلی تھی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں مفاد پرست مافیا گھس آیا ہے جس کے باعث پارٹی کے بانی اور سینئر ارکان کو نظر انداز کیا جا رہا ہےاس کے ساتھ انہوں نے آزاد حیثیت سے این اے 48 اسلام آباد سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔