بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز خضدار سے 157 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 25, 2018
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکزفوٹوفائل

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 168 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 157 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں