کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ 43 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے
افغان وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جن میں افغان فورسز کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق پہلے حملہ آوروں نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کار دھماکے سے اڑادی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی، حملہ آوروں نے سرکاری دفتر کے عملے کو بھی یرغمال بنالیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے دوران 350 یرغمال افراد کو آزاد کرایا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے۔