خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام کے بعد فنڈز کی منتقلی کیلیے خصوصی کوڈ جاری

کوڈز کے اجرا کے بعد صوبائی حکومت براہ راست ضم شدہ علاقوں میں فنڈذ منتقل کرسکے گی

خيبرپختونخوا سے ضم شدہ علاقوں میں فنڈز کی منتقلی کا ایشو چل رہا تھا فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد فنڈز کی متقلی کے لیے خصوصی کوڈ جاری کردیئے ہیں۔


قبائلی علاقوں کے خيبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد صوبے سے ضم شدہ علاقوں میں فنڈز کی منتقلی کا ایشو چل رہا تھا جس کے بعد محکمہ خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے ضم شدہ علاقوں کے لیے کوڈ جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

محکمے کے مراسلے پر اسٹیٹ بینک نے براہ راست فنڈز کی منتقلی کا سرکلر جاری کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کو کوڈ بھی جاری کردیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق ضلع خیبر کو 1228، مہمند کو 1229، باجوڑ کو 1230، اورکزئی کو 1231، کرم کو 1232، شمالی وزیرستان کو 1233 اور جنوبی وزیرستان کو 1234 کوڈ جاری کیا گیا ہے۔
Load Next Story