جولین اسانج لڑنے کے لیے پرعزم ہے وکیل کادعویٰ

سفارتی حدود کیخلاف ورزی کے نتائج سنگین ہوں گے،ایکواڈور کے حامی ملکوں کی دھمکی

سفارتی حدود کیخلاف ورزی کے نتائج سنگین ہوں گے،ایکواڈور کے حامی ملکوں کی دھمکی. فوٹو فائل

ایکواڈور کے حامی ملکوں کے رہنمائوں نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارتخانے کی حدود کی خلاف ورزی کے عالمی سطح پر سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔لاطینی امریکا کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی اقوام کے گروپ ALBA کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔


جس میں کہا گیا ہے، ہم برطانوی حکومت کو متبنہ کرتے ہیں کہ اگر وہ لندن میں قائم جمہوریہ ایکواڈور کے سفارتخانے کی حدود کی براہ راست خلاف ورزی کرتی ہے کہ اسے دنیا بھر میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایکواڈور کے وزیر خارجہ نے پڑھ کر سنایا۔

دریں اثناء جولین اسانج کے وکیل نے کہاہے کہ اسانج لڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری جولین اسانج سے ملاقات ہوئی ہے اوروہ ایکواڈورکے عوام اورخاص طورپرصدرکاشکرگزارہے۔
Load Next Story