شویتا تیواڑی نے آخر کار دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

شویتا تیواری معروف اداکار ابھینو کوہلی کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔


Cultural Reporter July 08, 2013
شویتا تیواری معروف اداکار ابھینو کوہلی کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ شویتا تیواری معروف اداکار ابھینو کوہلی کے ساتھ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ۔

فی الحال شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی ۔ البتہ شادی کی تیاریاں زوروشور سے کی جارہی ہیں ۔ شوتیا تیواری جو کہ آج کل ڈانس رائیلٹی شو ''جھلک دکھلا جا'' میں پرفارم کر رہی ہیں ، انہوں نے سیٹ پر ہی اپنی شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ۔ اس موقع پر شویتا کی بیٹی پلک اور ابھینو کوہلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے شویتا اور ان کے پہلے شوہر راجا چودھری کے درمیان طلاق کو ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ شویتا نے میڈیا کے سامنے اپنی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا کی طبیعت کافی خراب ہے ، اس لئے ہم نے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی ۔ بہرحال یہ شادی نارتھ انڈین اور پنجابی انداز کا نمونہ ہوگی جس میں منگنی ، مہندی، سنگیت ، ہلدی اور رتجگے جیسی تمام رسمیں ادا کی جائینگی۔شادی کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کردیا جائیگا ۔ اپنی بیٹی پلک کے تاثرات بیان کرتے ہوئے شویتا نے بتایا کہ ہم پچھلے چار مہینوں سے شادی پلان کر رہے تھے اور ہمارے ہرفیصلے میں پلک بھی شامل ہے وہ میری اور ابھینو کی شادی سے بے حد خوش ہے کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ ابھینو کے قریب ہے۔ بلکہ پلک کو لگتا ہے کہ ابھینو اسے مجھ سے بہتر سمجھتا ہے ۔

دوسری طرف اداکارہ انیتا حسندانی بھی بہت جلد پیا دیس سدھا نے کیلے تیار بیٹھی ہیں ۔ انیتا کو سب سے زیادہ مقبولیت ''کاویا انجلی'' سے حاصل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انجلی کا کردار ادا کیا تھا ۔ اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہونیوالے شوہر کا نام روہت ریڈی ہیں جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے ہماری شادی کی تقریب 13 اور 14اکتوبر کو گوا شہر میں ہوگی ۔ شادی کی تمام رسومات روایتی ساؤتھ انڈین رسم ورواج کے مطابق ادا کی جائینگی ۔ انہوں نے اپنے اور روہت کے رشتے کے بارے میں بتایا کہ تقریبا اڑھائی سال پہلے ہم پہلی بار ملے تھے شادی کافیصلہ میری زندگی کا سب سے اہم فیصلہ تھا ، میں خوش ہوں اور تھوڑی سی پریشان بھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں