پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل وزیر صحت کو توہین عدالت کا نوٹس
ڈاکٹر یاسمین راشد 2 دن میں توہین عدالت نوٹس کا جواب دیں، سپریم کورٹ
DOHA:
سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے نیا تشکیل دیا جانے والا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ بھی تحلیل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی.سپریم کورٹ نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ہی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری صحت سمیت اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 2 دن میں توہین عدالت نوٹس کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔