آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرسمس کی تقریب میں شرکت

تعلیم ،صحت،سماجی بہبودکےشعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک December 25, 2018
مادر وطن کے دفاع کےلیے مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے، سربراہ پاک فوج فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مسیحی برادری نے تقریب میں شرکت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردارکی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،سماجی بہبودکےشعبہ میں مسیحی برادری کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے بھی مسیحی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں