حفیظ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ منتقل کرنے کے لئے میدان میں آ گئے
آل راﺅنڈر نے کھلاڑیوں کو گیم میں بہتری بنانے کے لئے خصوصی طور پر لیکچر بھی دیا
WASHINGTON:
محمد حفیظ لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا انٹرنیشنل کرکٹ تجربہ منتقل کرنے کے لئے میدان میں آ گئے۔
محمد حفیظ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لاہور قلندرز کے پلیئرز کو خصوصی طور پر ٹپس دیں۔ اس موقع پر نامور آل راﺅنڈر نے کھلاڑیوں کو گیم میں بہتری بنانے کے لئے خصوصی طور پر لیکچر بھی دیا۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں، لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے انہیں برینڈن میک کولم کی جگہ ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے۔ دوسرے کھلاڑیوں میں فخر زمان، اے بی ڈویلیرز، کارلوس، بریتھ ویٹ، کورے اینڈرسن، حارث سہیل، راحت علی، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، آنٹون ڈیوچ، آغا سلمان، سہیل اختر، سندیپ، محمد عمران، عمیر مسعود، برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رﺅف شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 14فروری سے شروع ہو کر 17 مارچ تک جاری رہے گا۔پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ سمیت مجموعی طور پر آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔