پاکستان ہاکی لیگ کی ٹیمیں بڑے شہروں سے منسوب
ٹیموں کے نام کراچی کرارے، لاہوری استاد، پشاور دلاور، ملتان صوفیان اور کوئٹہ ڈیفنڈر ہوں گے
پاکستان ہاکی لیگ کی ٹیموں کو ممکنہ طور پر بڑے شہروں سے منسوب کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ برس ممکنہ شیڈول ہاکی لیگ میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان ٹیموں کو پاکستان کے بڑے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔ ٹیموں کے ناموں میں کراچی کرارے، لاہوری استاد، پشاور دلاور، ملتان صوفیان، اسلام آباد اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں۔
لیگ میں جرمنی، ہالینڈ، اسپین، بیلجیم، فرانس اور ارجنٹائن کے کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، پی ایچ ایف حکام کی طرف سے لیگ مارکیٹنگ ٹیم کو ہر ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ مستقبل کے اسٹار کھلاڑی تیار کرنے کےلئے 25 سال سے زائد عمر پلیئرز لیگ میں حصہ لینے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ لیگ کے حتمی شیڈیول کافیصلہ پی ایچ اے کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔