سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔


ویب ڈیسک July 08, 2013
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔ فائل فوٹو

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کے باعث وہاں پہلا روزہ 10 جولائی بروز بدھ ہوگا۔

سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیا لہٰذا سعودی عرب میں پہلا روزہ 10 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف کا بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ عرب ٹی وی کے مطابق خلیجی ممالک مصر اور اردن میں بھی پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |