ہالینڈ سے اسلام آباد آنے والے پارسل سے 34 لاکھ روپے کا آئس نشہ برآمد

کسٹمز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک December 25, 2018
کسٹم کی ٹیم نے پارسل منگوانے والے شخص کے پتے پر چھاپہ مارا تاہم پتا جعلی نکلا . فوٹو : فائل

کسٹم حکام نے اسلام آباد جی پی او سے 34 لاکھ روپے مالیت کا آئس نشہ ضبط کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے، کسٹم حکام نے ایک کارروائی کے دوران اسلام آباد جی پی او سے 34 لاکھ روپے مالیت کا آئس نشہ برآمد کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی مخبر کی اطلاع پر کی گئی، یہ آئس نشہ ہالینڈ سے اسلام آباد پارسل کے ذریعے منگوایا گیا۔ بعد ازاں کسٹم کی ٹیم نے پارسل منگوانے والے شخص کے پتے پر چھاپہ مارا تاہم پتا جعلی نکلا جس کے بعد کسٹمز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں