علی رضا عابدی کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں خالد مقبول صدیقی

علی رضا عابدی کا قتل شہرِ قائد کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک December 25, 2018
علی رضاعابدی کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، خالد مقبول۔ (فوٹو: فائل)

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ علی رضاعابدی کے ساتھ ایک طویل وقت گزرا، یقین کرنا مشکل ہے کہ اب وہ ہم میں نہیں رہے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما مرحوم علی رضا عابدی کے قتل پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی اور ان کا پورا خاندان برسوں سے ایم کیو ایم سے وابستہ رہا اور سب لوگ عوام خدمت میں مصروف رہے، علی رضا عابدی کے ساتھ ایک طویل اور خوشگوار رفاقت رہی، یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل شہرِ قائد کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، ان کی شہادت کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان وسیم اختر کا کہنا تھا کہ علی رضاعابدی کی شہادت پر انتہاٸی صدمہ ہوا، ان کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان علی رضا عابدی کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں، شہر میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے حکومت سیاسی کارکنوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |