علی رضا عابدی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تھے سعید غنی

علی رضا عابدی کو اُن کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے

علی رضا عابدی کو اُن کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا (فوٹو : فائل)

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے اپنے ٹوئٹ میں علی رضا عابدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے اور اس سلسلے میں علی رضا عابدی سے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔




واضح رہے کہ آج ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو خیابان غازی میں واقع اُن کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

یہ پڑھیں: علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
Load Next Story