نوابشاہ شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر دیا

50سالہ دائم نے40سالہ حسینہ کو ذبح کر دیا، مقتولہ کے بھائی کے تشدد سے ملزم زخمی

50 سالہ دائم مری نے اپنی 40 سالہ بیوی حسینہ کو کاروکاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ فوٹو: فائل

سکرنڈ میں شوہر نے کاری قرار دیتے ہوئے بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ کے بھائیوں نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے گائوں گہرام مری میں 50 سالہ دائم مری نے اپنی 40 سالہ بیوی حسینہ کو کاروکاری کے الزام میں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اسی اثنا میں مقتولہ کا بھائی ممتاز بھی وہاں پہنچ گیا جس نے دائم مری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
Load Next Story