نوابشاہ شربت فروش کا اغوا ایک کروڑ روپے تاوان طلب

عظیم کیساتھ مکان کا تنازع ہے، پولیس اہلکاروں کی مدد سے شوہر کو اغوا کیا گیا، اہلیہ کا الزام

شہلا فیصل نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کو عظیم آرائیں بونڈ والا، ریاض آرائیں عرف پیو، عبدالغفار نے پولیس کی مدد سے اغوا کرایا ہے۔ فوٹو: فائل

نوابشاہ کے معروف شربت فروش فیصل ندیم کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کرلیا، رہائی کے لیے ایک کروڑ تاوان طلب، ورثاء کا احتجاج،مظاہرہ و دھرنا۔

تفصیلات کے مطابق منو آباد کی رہائشی خاتون شہلا فیصل نے اپنے والدین، بھائیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر شربت کا کاروبار کرتا ہے جسے 30 جون کو پولیس مدد گار کے اہلکارعبدالجبار اور جاڑو گھر سے زبردستی اغوا کر کے لے گئے، مزاحمت پر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔




شہلا فیصل نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کو عظیم آرائیں بونڈ والا، ریاض آرائیں عرف پیو، عبدالغفار نے پولیس کی مدد سے اغوا کرایا ہے اور اب عظیم آرائیں فون کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کر رہا ہے اور تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کر کے لاش گھر بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔ ملزمان کو ایک ایم پی اے کی پشت پناہی حاصل ہے پولیس نے نہ رپورٹ درج کررہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے شہلا فیصل نے اپیل کی ہے کہ میرے شوہر کو فوری طور پر رہا کرایا جائے۔
Load Next Story