کرپشن اوراساتذہ کو ہراساں کرنے کانوٹس لیا جائے گسٹا

ڈی او کرپٹ افسران کی جھوٹی رپورٹس پر آنکھیں بند کرکے عمل نہ کریں،مبارک علی

اجلاس میں گزیٹڈآفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ کرپٹ اور نااہل افسران کی پشت پناہی اور تحفظ فراہم کرنے سے گریز کریں۔ فوٹو: فائل

گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ حیدرآباد سٹی کا اجلاس قائمقام صدر مبارک علی عباسی کی زیر صدارت ہوا۔

جس میں گورنمنٹ میراں گلرہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس کے طرز عمل کو تعلیم اور اساتذہ دشمن قرار دیا گیا اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مزکورہ ہیڈمسٹریس کے منفی رویے اور محنتی و ایماندار اساتذہ کو ڈرانے دھمکانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ان کا تبادلہ کیا جائے تاکہ لڑکیوں کا معروف تعلیمی ادارہ تباہی سے بچ سکے، اس کے ساتھ ساتھ کی مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات کرائی جائیں۔




اجلاس میں گزیٹڈآفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ کرپٹ اور نااہل افسران کی پشت پناہی اور تحفظ فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر گسٹا انکے خلاف بھی جدوجہدکرے گی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم حیدرآباد کے ڈی او کو بھی متنبہ کیا گیا کہ وہ کرپٹ افسران کی جھوٹی رپورٹس پر آنکھیں بند کرکے عمل درآمد نہ کریں بلکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقدام اٹھائے جائیں ورنہ اساتذہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔
Load Next Story