26 او پی ڈیز میں نئے آلات فراہم کیے جائیں گے ڈاکٹر خالد

سول اسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی، بجلی کا الگ فیڈر حاصل کرلیا


Numainda Express July 09, 2013
ڈاکٹر خالد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوادویات بھی مریضوں کے لیے منظورشدہ ہیں وہ مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

سول اسپتال حیدرآباد اور جامشورو کے ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا ہے کہ ، ڈی ایچ آئی پروگرام کے تحت سول اسپتال حیدرآباد اور جامشورو کی26 اوپی ڈی کو نئے آلات فراہم کیے جائیں گے۔

انھوں نے ایم ایس کا چارج سنبھالتے ہی سب سے پہلے اسپتال میں صفائی سھترائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں دونوں اسپتالوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ ادویہ کی کمی کی شکایت کو بھی دور کردیا گیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ ماضی میں اسپتال کے حوالے سے یہ شکایت بھی تھی کہ اسپتال میں کچھ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف غیر حاضر رہتے ہیں جس پر اسپتال کے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگرتمام ملازمین کوسختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے اوقات میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، اسپتال میں ادویہ کی کمی کو دورکردیا ہے اور اب حکومت کی جانب سے جوادویات بھی مریضوں کے لیے منظورشدہ ہیں وہ مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔



انتظامیہ نے اپنے خرچے پر گرڈ اسٹیشن سے اپنا الگ فیڈر حاصل کرلیا ہے جس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد کواب براہ راست بجلی مل رہی ہے اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھی بجلی ملتی رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ ای پی آئی پروگرام کو باقاعدہ بنایاجارہا ہے۔ انکاکہنا تھاکہ وہ 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہیں، اگرسول اسپتال حیدرآباد یا جامشورو میں زیرعلاج کسی مریض کو کوئی بھی پریشانی لاحق ہے یا پھر اسے پیرامیڈیکل اسٹاف یا ڈاکٹروں کے رویے کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو وہ ان سے فون نمبر 03008993704 پر کال کرکے یابذریعہ ایس ایم ایس رابطہ کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |