سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ وزیر سمیت 31ہلاک

سرکاری وفد جنگ زدہ علاقے جنوبی کرڈوفان میں عید کی چھٹیاں منانے جارہا تھا

سرکاری وفد جنگ زدہ علاقے جنوبی کرڈوفان میں عید کی چھٹیاں منانے جارہا تھا. فوٹو رائٹرز

سوڈان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں ایک سوڈانی وزیر اور عملے کے ارکان سمیت 31فرادہلاک ہوگئے ہیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں سوڈان کاسرکاری وفد جنگ زدہ علاقے جنوبی کرڈوفان میں عید کی چھٹیاں منانے جارہا تھا ،ایوی ایشن ترجمان عبدالحفیظ عبدالرحیم کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد جاں ہوگئے ہیں۔


عرب ٹی وی کے مطابق طیارے میں وزیررہنمائی خلیل عبداللہ بھی موجود تھے ، تاہم ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔ وزیرثقافت اوراطلاعات احمدبلال عثان نے اے ایف پی کوبتایاکہ طیارہ خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیاہے جس سے اس میں سوارتمام افرادہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ طیارہ تلودی کے علاقے میں لینڈ کر رہا تھاکہ اچانک دھماکے کی آواز آئی اورطیارہ تباہ ہوگیا۔
Load Next Story