وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر گھر غیر قانونی قرار
کری روڈپریہ گھر پی پی دور میں تعمیر ہوئے، بلڈنگ پلانز کی منظوری نہ لی گئی
سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیل نے وزیراعظم ہاوسنگ اسکیم کے تحت کری روڈ پر تعمیر گھروں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سلسلے میں سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے کیٹیگری ون، ٹو اور تھری کے تمام گھر سیل کرنے کیلیے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو مراسلہ لکھ دیاہے جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاوسنگ اسکیم کے تحت پی ایچ اے کی جانب سے تعمیر کیے جانیوالے گھروں کی تعمیر کے بلڈنگ پلانز کی منظوری نہیں لی جس کی وجہ سے سی ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق یہ تمام تعمیرات غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ہیں۔
سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیل نے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ اور ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن کو اس صورتحال سے آگاہ کرکے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو تینوں کیٹیگریزکے گھروں کو سیل کر کے وہاں اسٹاف تعینات کرنیکی ہدایت کر دی ہے۔ آن لائن کے مطابق شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سابقہ پی پی دور حکومت میں کری روڈ پر وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بننے والے کئی گھر تجارتی سرگرمیوں کیلیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں جس پرکئی بار نوٹس بھی بھجوائے گئے تاہم مالکان نے احکامات پر عمل نہیں کیا۔