انڈونیشیا میں شدید زلزلہ 3افراد ہلاک12زخمی

وسطی سلاویسی میں 40سے زائد گھر تباہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3ریکارڈ کی گئی


News Agencies August 22, 2012
وسطی سلاویسی میں 40سے زائد گھر تباہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3ریکارڈ کی گئی. فوٹو فائل

انڈونیشیاء کے جزیرہ سلاویسی میں شدید زلزلے سے کم ازکم 3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ اتوار کو امریکی محکمہ ارضیاتی پیمائش کے مطابق انڈونیشیاء کے جزیرہ سلاویسی کے وسطی صوبہ کے پہاڑی اضلاع پاریگی موٹونگ اور سیجی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.3ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ کی گہرائی 20کلو میٹر (12میل) تھی جبکہ مرکز جنوب مشرقی علاقہ پولو تھا۔ انڈونیشی محکمہ موسمیات اور ارضیاتی پیمائش کے مطابق زلزلے سے وسطی سلاویسی میں 40 سے زائد گھر تباہ ہوگئے جبکہ ایک 9سالہ لڑکے سمیت 3افراد ہلاک اور 12افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں