سنچورین ٹیسٹ پاکستانی ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ
مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں
آج سے شروع ہونے والے سنچورین ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کے فٹنس مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی پلینگ الیون میں شمولیت کافیصلہ میچ سے پہلے ہونے والی ٹریٹمینٹ اور فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے، اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوسکے تو پھر ان کی جگہ شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انتیس سالہ بلے باز کو پریکٹس کے دوران انجری ہوئی جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے انہیں مزید پریکٹس سے روک دیاتھا۔ 10 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حارث سہیل گزشتہ برس بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہ چکے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان کے فٹنس مسائل سے پہلے ہی ٹیم انتظامیہ کافی پریشان ہے اوپر سے حارث سہیل کی انجری نے مزید تشویش میں مبتلاکردیا ہے۔