چیئرمین ایپزا کی چینی سرمایہ کاروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہرممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی


Business Reporter July 09, 2013
وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر ہرممکن سہولت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ فوٹو : فائل

پاک چین دوستی معاشی، ثقافتی اور علاقائی لحاظ سے کافی مضبوط بندھن سے بندھی ہوئی ہے۔

پاکستان میں گوادر بندرگاہ میں چینی سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مستقبل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاک چین دوستی کے لازوال رشتے نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ ایپزا میں چین کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت ایس چیمہ نے کراچی میں چینی سرمایہ کاروں و صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد میاں نواز شریف کے حالیہ دورہ چین کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور چین کی معروف کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلیے آگے بڑھ رہی ہیں۔ چیئرمین ایپزا نے کہا کہ ہم تمام سرمایہ کاروں کو باہم سہولیات پہنچانے کیلیے جدید خطوط اور بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ان تمام شہروں میں جہاں برآمدات کا سامان تیار ہوتا ہے ان کو اپنے ہی شہر میں ایپزا کی سہولتیں مہیا کریں۔

اس سلسلے میں ہمیں کاروباری طبقہ اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون و دیگر ملک کے تمام زونز میں مختلف قسم کی سرمایہ کاری کرنے کیلیے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے سرمایہ کاری میں بھرپور مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |