میکسیکو سرحدی دیوار کیلیے رقوم کی منظوری تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا ٹرمپ

امریکی صدر مہاجرین کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اپوزیشن راضی نہیں


ویب ڈیسک December 26, 2018
اپوزیشن نے دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرنے کی مخالفت کی تھی۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم کی فراہمی تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کی امریکا آمد کی روک تھام کے لیے دیوار کی تعمیر کے لیے مختص پانچ ارب ڈالر کی سینیٹ سے منظوری تک شٹ ڈاؤن جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی جزوی بندش کے معاملے میں کسی قسم کی مفاہمت پر تیار نہیں ہیں اور اس مسئلے کے حل تک بجٹ دستاویزات پر دستخط نہیں کریں گے چاہے معمول کی حکومتی کارکردگی کتنے ہی عرصے کیوں نہ بند رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں کرسمس سے قبل شٹ ڈاؤن، لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم

امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر بضد ہیں جس پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید مخالفت پر انہوں نے بجٹ دستاویز پر دستخط نہیں کیے تھے جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے اور تقریباً 8 لاکھ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے چار روز قبل میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم مختص کرنے پر امریکی صدر اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا اس معاملے پر امریکی صدر کو اپنی جماعت کے اراکین کی بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |