وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی


ویب ڈیسک December 26, 2018
ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4 ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچے جہاں ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں