لیبیا طرابلس میں بم دھماکے2افراد ہلاک5 زخمی

حملہ اس وقت ہواجب لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز عید الفطرپڑھنے کی تیاری کر رہی تھی


AFP August 22, 2012
حملہ اس وقت ہواجب لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز عید الفطرپڑھنے کی تیاری کر رہی تھی۔ فوٹو: فائل

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو بم دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ چارزخمی ہو گئے ہیں۔ ایک بم دھماکہ وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب جبکہ دوسرا فوج کے خواتین کے لیے سابقہ تربیتی دفاتر کے پاس ہوا۔ ہلاک ہونیوالے دونوں افراد وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

دوسرے دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔امدادی عملہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گیا اور علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ طرابلس میں حفاظتی انتظامات کے سربراہ کرنل محمد الشریف نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری سابق حکمران کرنل قدافی کے حمایتیوں پر ڈال دی ہے اور ان کے مطابق دو ہلاکتوں کے علاوہ چاد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد عید الفطر کے موقع پر عید کی نماز پڑھنے کی تیاری کر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |