وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، چئیرمین نیپرا اور ممبران کی تقرری ایجنڈے میں شامل ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں صحت کے شعبے میں فلسطین کے ساتھ معاہدے، وفاقی کابینہ چینی مارکیٹ میں بانڈز کے اجراء اور ایف آئی اے کے لیے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید، ہائیر اہجوکیشن کمیشن اور وزارت تعلیم کے لیے گرانٹ کی منظوری شامل ہیں اور اسٹیل میل کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
Load Next Story