وزیراعظم کا پولی کلینک کا دورہ بچوں کو عیدی دی
لوگوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، راجہ پرویز
وزیراعظم راجا پرویزف نے فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال کے چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا، بچوں کو پھول، عیدی اور سویٹس پیش کیں' وزیراعظم نے اسپتال کے دورے کے دوران ایئرکنڈیشنگ کی کمی کا نوٹس لے لیا' ایگزیکٹو ڈائریکٹرکوخراب ائیر کنڈیشنز فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت۔
انھوں نے کہا کہ لوگوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ملک کے ہر علاقے میں رہنے والے لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔