سانحہ دیامرگرفتارملزمان سے قابل ذکرمعلومات سامنے نہ آسکی

اصل کردار نشان عبرت نہ بنائے گئے توکرکٹ کے بعدکوہ پیمائی کاباب بھی بندہوجائیگا


شبیر حسین July 09, 2013
اصل کردار نشان عبرت نہ بنائے گئے توکرکٹ کے بعدکوہ پیمائی کاباب بھی بندہوجائیگا فوٹو: رائٹرز

MULTAN: سانحہ دیامرمیں گرفتار ملزمان سے پولیس اورسیکیورٹی ایجنسیوں کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کررہی ہے۔

لیکن اب تک کوئی قابل ذکر معلومات سامنے نہیں آئی ہے،یوں لگتا ہے کہ سابق واقعات کی طرح سانحہ دیامر بھی کچھ عرصے بعدقصہ پارینہ بن جائے گا،اگراس سانحے میں ملوث اصل کرداروں کوگرفتارکرکے انھیں نشان عبرت نہ بنایاگیاتوبین الاقوامی برادری میں پاکستان غیرملکیوں کیلیے نہ صرف غیر محفوظ ملک ڈکلئیرہوجائے گا بلکہ کرکٹ کے بعد پاکستان سے کوہ پیمائی کے کھیل کا باب بھی ہمیشہ کیلیے بندہوجائے گا۔3 مارچ 2009ئکولاہورمیں قذافی اسٹیڈیم سے کچھ ہی فاصلے پر لبرٹی چوک میں دہشت گردوں کی جانب سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بس پرحملے کا واقعہ بھی اس سانحے سے کچھ مختلف نہ تھا ۔



اس سانحے میں7 کھلاڑی زخمی جبکہ6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے بدقسمتی سے سانحے لاہورکے الزام میں گرفتارملزمان بھی بعدازاں ضمانت پررہا ہوگئے تھے۔سانحہ لاہور کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اب تک ایک خواب بنا ہوا ہے،کرکٹ کے شوقین افرادکاکہنا ہے کہ سانحہ لاہور کے بعد بین الاقوامی کرکٹ توکیا خودکرکٹ کاکھیل ہی پاکستان سے روٹھ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں