لوڈشیڈنگ اورخراب امن سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں عمران

بہتر قیادت بے یقینی کی کیفیت ختم کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتی ہے،پیغام


Numainda Express August 22, 2012
بہتر قیادت بے یقینی کی کیفیت ختم کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتی ہے،پیغام۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بہتر قیادت ہی بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہے۔انھوں نے عیدالفطرکے موقع پراپنے پیغام میں قوم کوعیدکی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کو سہولیات میسر کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

حکمران یا تو پیسہ بنانے میں مصروف ہیں یا پھر قومی وسائل کو ایسے منصوبوں پر ضائع کیا جا رہا ہے جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ مستفید نہیں ہو سکتا۔عمران نے کہاکہ قوم کواحساس ہو چکاہے کہ اسٹیٹس کوکی حامی طاقتیں انکی زندگی آسان نہیں بنا سکتیں، بے داغ اور فلاح و بہبود کا احساس رکھنے والی نئی قیادت ہی سٹیٹس کو کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ انھوں نے مسلم امہ کو بھی عیدکی مبارک باددیتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ اتحاد کی طاقت اوردرست ترجیحات کے ذریعے مسلمانوں کیخلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ عمران نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے بھی نیک خواہشات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان کے مفادات کی حمایت کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |