موبائل فون پراضافی ٹیکس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسٹپنگ اسٹون نامی کمپنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

اسٹپنگ اسٹون نامی کمپنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔۔ فوٹو: فائل

موبائل فون سروس پراضافی ٹیکس کے حکومتی اقدام کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ عدالت حکومت کواس ٹیکس کی وصولی سے فوری طورپرروک دیاجائے۔


اسٹپنگ اسٹون نامی کمپنی جوپاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کوسہولتیں بہم پہنچاتی ہے نے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ موبائل فون سروس فراہم کرنے والی 4کمپنیاں غیرملکی ہیں اوراضافی ٹیکس کی وصولی ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے خلاف ہے۔

مگرغیرملکی ہونے کی وجہ سے یہ کمپنیاں عدالت سے رجوع اورآئین کے آرٹیکل 25 پرعمل کرنے کی یقین دہانی لینے کااختیارنہیں رکھتیں جس کی وجہ سے وہ وزیر خزانہ سے سمجھوتے پرمجبورہیں جبکہ قانونی چارہ جوئی کا اختیار نہ ہوناکرپشن کا راستہ کھولتا ہے۔
Load Next Story