رینٹل پاور کیس کی سماعت چیئرمین نیب کی تقرری تک ملتوی

ایڈمرل ریٹائر فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت غیر میعنہ مدت تک ملتوی


Numainda Express July 09, 2013
ایڈمرل ریٹائر فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت غیر میعنہ مدت تک ملتوی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے رینٹل پاور پروجیکٹ عمل درآمد کیس اور ایڈمرل ریٹائر فصیح بخاری کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت غیر میعنہ مدت تک ملتوی کردی ہے اور آبزرویشن دی ہے کہ چیئر میں نیب کی تعیناتی کے بعد سماعت کی جائے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی مین3 رکنی بینچ نے ایل این جی درآمدی کوٹہ کیس کی سماعت وکیل کی جانب سے التواکی درخواست دیے جانے پر ملتوی کردی۔آر پی پی عمل درآمد کیس میں نیب کے لا افسران پیش ہوئے تاہم عدالت نے کہاکہ توہین عدالت کیس چیئرمین کے خلاف تھا جبکہ عمل درآمد سے متعلق معاملہ بھی چیئرمین سے ہی متعلق ہے اس لیے جب تک نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں ہو جاتی کیس سننے کا کوئی فائدہ نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں