پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل
بین الاقوامی جریدے فوربزنے شاہراہِ ریشم کے ساتھ شِگر، خپلو اور ہنزہ کو ملک کے حسین علاقوں میں شمار کیا ہے۔
SUKKUR:
پوری دنیا میں پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے اور امن و امان کی بہتری کے بعد اب مقامی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اسی تناظر میں بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبردیا ہے۔
2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی مقامات کے نام سے شائع فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کے ساتھ ساتھ ہنزہ ، شِگر اور خپلو کے علاقے قابلِ دید ہیں۔ یہاں کے مناظر اتنے دلفریب ہیں کہ انسان پلک جھپکانا بھول جاتا ہے کہ کہیں خوبصورت منظرنامے کی کوئی جھلک دیکھنے سے نہ رہ جائے۔ تاروں سے معلق پل اور اس کے نیچے ٹھاٹیں مارتا دریا برفیلی کرچیوں سے بھرا ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں لوگوں کی گرم جوشی اور استقبال کو بھی شامل کیجئے۔ پھر عطاآباد کی نیلگوں جھیل کا نظارہ کیجئے، یہاں دنیا کے قدیم ترین خوبانی کے باغات میں چہل قدمی کیجئے جس کے کنارے ندی بہہ رہی ہے۔ سب سے بڑھ کر برف کی چادر اوڑھے راکا پوشی کی چوٹی اور بہت سی مہمات آپ کی منتظر ہیں۔
اس فہرست میں شامل دیگر ممالک یہ ہیں۔
بھوٹان
فوربز کے مطابق ہرسال بھوٹان میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہ سیاح زیادہ تر مغربی اور وسطی بھوٹان کی سیر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھوٹان تیزی سے سیاحت کے نقشے پر ایک اہم ملک بن کر ابھرا ہے۔
کولمبیا
اگرچہ کولمبیا معاشی طور پراتنا مستحکم نہیں تاہم یہ کئی عشروں سے بہت تخلیقی لوگوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ تاہم اس جگہ سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
میکسیکو
میکسیکو قدرتی مقامات کی اور فطری مناظر کی وجہ سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔ یہاں نوبو ہوٹل اور دی ون ہوٹل بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی یہ خطہ سیاحت کے لیے مزید مقبولیت حاصل کرے گا۔
ایتھیوپیا
ایتھیوپیا قدیم تہذیب اور تاریخ کا مرقع ہے۔ یہاں سیاحت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہودی، مسلمان اور عیسائی سب مل جل کر رہتے ہیں۔ اس کیفیت نے وہاں کئی قسم کی رنگا رنگ تہذیب کو جنم دیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بہت کم خرچ اور ارزاں مقام ہے۔
مڈغاسکر
جنگلی حیات کے حوالے سے مڈغاسکر ایک عرصے سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔ قدرتی حسن اور عجیب و غریب جانوروں اور پودوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سائنسداں یہاں آتے ہیں۔ عالمی اداروں کے مطابق دنیا بھر میں دم توڑتی 90 فیصد جنگلی حیات اور پودے اسی علاقے میں پائے جاتے ہیں جنہیں بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔
منگولیا
منگولیا ایک تو سطح سمندر سے بہت بلندی پر واقع ہے جہاں زندگی اپنی ایک مختلف شکل میں موجود ہے۔ تاہم یہ ہائیکنگ، چٹانوں کی تسخیر کی ایک غیرمعمولی جگہ ہے۔ منگولیا میں جگہ جگہ کیمپ لگا کر پرسکون انداز میں رہا جاسکتا ہے۔ یہاں کے خانہ بدوشوں کی زندگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ عقاب اور شاہینوں سے شکار کرنے والے قزاق شکاروں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
روانڈا
روانڈا میں امن و امان کے قیام کے بعد وہاں رنگا رنگی جنگلی حیات دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ یہاں سنہرے گوریلا ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ بہت عمدہ جگہوں پر رہائش اختیار کی جاسکتی ہے۔
ترکی ساحلی علاقے
ان علاقوں کو فوربز نے ترکش ریویریا کہا ہے جو ترک سمندری علاقے ہیں اور اپنے گوناگوں نیلگوں پانی، خوبصورت مقامات اور دیگر اجزا کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس علاقے میں کشتی رانی، وھیل کا مشاہدہ، سرفنگ اور اسکوبا ڈائیونگ کے ساتھ ساتھ خوبصورت یورپی پرندوں کانظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
پرتگال
پرتگال سیاحوں کے لیے ایک عمدہ اور سستا مقام ہے ۔ عین ترکی کی طرح یہاں بھی سیاحوں کے لیے حیرت انگیز دلچسپیاں موجود ہیں۔