بھارت میں 24 سالہ کرکٹر دوران میچ ہلاک

میچ کے دوران کرکٹر کو دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے


Sports Desk December 27, 2018
میچ کے دوران کرکٹر کو دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے ۔ فوٹو : فائل

لاہور: بھارت میں 24 سالہ کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

ممبئی میں ٹینس بال کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران ایک 24 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ویابھائو کیسارکر کو میچ کھیلنے کے دوران سینے میں درد اٹھا، انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا، اس دوران انہیں دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے، ان کی ڈیڈ باڈی فیملی کے سپرد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں