پٹرولگیس کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف متعلقہ حکام کوکارروائی کرنیکاحکم دینے کی استدعا


APP/Numainda Express July 09, 2013
بلوچ نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پرچیف کمشنراورآئی جی طلب فوٹو: فائل

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اورقیمتوں میںاضافے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست گزار ایم کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ملاوٹ والی اشیا سرعام فروخت ہورہی ہیںلیکن متعلقہ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کوکارروائی کرنیکاحکم دیاجائے،دریں اثنا ایڈووکیٹ ایم کوکب اقبال نے ایک اور درخواست کے ذریعے پٹرول، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کوبھی اسلام آبادہائیکورٹ میںچیلنج کردیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ اس اقدام سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑیگا۔



نمائندہ اسلام آبادکے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اپنے دھرنے کے دوران بلوچ نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آبادچیف کمشنراور اسسٹنٹ کمشنراسلام آبادکو آج عدالت طلب کرلیا۔نوابزادہ گوہرام بگٹی اورمتوفی بلوچ نوجوان گل شیر احمد کے بھائی دلشادکی طرف سے دائر درخواست کی سماعت پیرکوعدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے کی۔ پیرکو ابتدائی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں