بلوچستان بچانا ہے تومذاکرات کرنا ہونگےاختر مینگل

موجودہ حکومت کے دور میں 65افراد لاپتہ اور79مسخ لاشیں ملی ہیں،خطاب


INP/Online July 09, 2013
عام انتخابات کے بعد جمہوریت کو بلوچستان میں جیمرزلگے تھے سگنل کم آئے فوٹو: ایکسپریس/فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کا قتل بلوچستان کو تباہی کی طرف لے کرگیا۔

66برس میں بلوچستان کی اہمیت کو کوئی نہیں سمجھ سکا،صوبے کو تباہی سے بچانا ہے تو مذاکرات کرنا ہوں گے۔تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں 65افراد لاپتہ اور79مسخ لاشیں ملی ہیں، حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔



نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد آنے والی جمہوریت پر بلوچستان میں جیمرزلگے تھے اس لیے سگنل کہیں کہیں آئے اگر مسئلہ حل کرناہے تو ہمارے6مطالبات کو تسلیم کیا جائے،آپریشن میں نقل مکانی کرنے والے مری، بگٹی اورمینگل قبائل کے افراد کی واپسی اوربحالی ضروری ہے،نوازشریف بلوچستان کے ایشوکوحل کرا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں