ایف بی آرکا ٹیکس دہندگان کیلیے ہفتے کو دفاترکھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آرنے ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے باوجود ہفتہ کو تمام فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کااعلان کردیا


Numainda Express December 27, 2018
ایف بی آرکاٹیکس دہندگان کیلیے ہفتے کو دفاترکھلے رکھنے کا اعلان فوٹو: فائل

ایف بی آرنے ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے باوجود ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ہفتہ کو ملک بھر میں قائم تمام فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کااعلان کردیاگزشتہ روزباضابطہ سرکلر جاری کردیا گیا۔

ہفتہ کو تمام لارج ٹیکس پئیر یونٹس(ایل ٹی یوز)،ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) اورکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیوکوہدایت کی گئی کہ وہ ہفتہ کے روزاسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی متعلقہ برانچز کیساتھ لائزون قائم کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے جمع کروائے جانیوالے ڈیوٹی وٹیکسوں کے واجبات کی اسی روز قومی خزانے میں منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔