ای او بی آئی اورڈی ایچ اے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ملک ریاض

86ء سے اب تک کسی سرکاری ادارے کیساتھ کام کیا نہ کسی بینک سے قرضہ لیا،گفتگو


Numainda Express July 09, 2013
فوٹو : رائٹرز

بحریہ ٹاؤن کے سابق چیف ایگزیکٹیوملک ریاض نے کہاہے کہ ای او بی آئی اورڈی ایچ اے کے درمیان معاہدہ ہواتھاجس سے میرا کوئی لینادینانہیں ہے۔

پیرکوایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ای او بی آئی اسکینڈل میں انکوائری میں شامل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض نے مزید کہا کہ 1986 سے لیکراب تک کسی سرکاری ادارے کیساتھ کوئی کام کیانہ کسی بینک سے قرضہ لیا،ای او بی آئی کواس معاہدے سے اربوں روپے فائدہ ہوا۔



انھوں نے کہاکہ 12 اکتوبرکونمٹایا،پی پی کوبھگتایا،5 چیئرمین نیب کے ساتھ تعاون کیااوراب ایف آئی اے والے بھی50 بار اگر بلائیں گے توآؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں