علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنے کیلیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ
اطراف کے 6 مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے، تفتیشی حکام
ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے کیس سے متعلق تفتیشی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے آج سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ ٹارگٹ کلنگ کیسزمیں گرفتار اوررہا ہونے والے ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی جارہی ہے، اطراف کے 6 مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب علی رضا عابدی قتل کی مزید تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، ٹیم کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کو ٹیم کی سربراہی سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ، ایس پی کلفٹن سمیت 6 افسران شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل علی رضاعابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روزمرحوم کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف کراچی تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔