خود مختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے آصف زرداری

صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے، سابق صدر کا بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام


ویب ڈیسک December 27, 2018
صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے، سابق صدر کا بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خود مختار اور بااختیار پارلیمنٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں، پی پی پی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر قائم ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے، خود مختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے جب کہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں