پیپلزپارٹی اپنے ’’پرابلم چائلڈ‘‘کوسمجھائےریحان ہاشمی

خارجہ پالیسی پرنظرثانی کے بغیردہشتگردی کیخلاف کامیابی ممکن نہیں،شوکت یوسفزئی.


Monitoring Desk July 09, 2013
کراچی میں سیاسی حمایت کے بغیربدمعاشی نہیں ہوسکتی،وقاص اکرم،کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنماشیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ لاہور کی فوڈاسٹریٹ میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں را کے ملوث ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

اگراس طرح کے حالات رہے توبھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ مزیدنہیں بڑھایا جاسکتا۔ اسی طرح بلوچستان میں بھی غیرملکی ہاتھ مداخلت کررہا ہے، ہماری فوج ، ایجنسیاں یا حکومت کمزور نہیں ہیں۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوںنے کہاکہ ہم کراچی سے لاتعلق نہیںرہ سکتے۔ لاقانونیت سے پاکستان کاامیج خراب ہورہا ہے اورخراب امیج کے لیے جواب قائم علی شاہ نے نہیں وزیراعظم پاکستان نے دیناہے۔ کراچی میں سیاسی سپورٹ کے بغیربدمعاشی ممکن نہیں۔ عزیربلوچ ٹی وی پرکہتاہے کہ میراپولیس سے جھگڑاہوا جس میں میرے بندے بھی مارے گئے اورپولیس کے بھی۔ ایسے بیان پر آئی جی سندھ کو شرم آنی چاہیے۔ پنجاب میں پولیس نے ملک اسحاق سمیت 110افراد کو پکڑااور فرقہ واریت پر تشدد کو بڑے طریقے سے روکاہے۔



حکومت کی طرف سے اے پی سی میں جو آئیں گے اورتقاریر کریں گے تو پتہ چل جائے گا کہ وہ امن قائم کرنے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔ اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت کی موجودگی کو یقینی بناکر جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ خیبرپختونخواکے وزیرصحت شوکت یوسفزئی نے کہاکہ جب تک خارجہ پالیسی پر نظرثانی نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف کامیابی نہیں ہوگی۔ حکومت بدل گئی لیکن پالیسی وہی ہے۔ دہشت گردوں کو جہاںآسان ہدف ملتاہے وہ وہاں ہٹ کرتے ہیں۔ دہشت گردی پر تحریک انصاف اور ن لیگ کا ایک ہی موقف ہے۔ اے پی سی میں تقریروں سے بہترہے کہ اس سے قبل ہم کوئی لائحہ عمل طے کرلیں۔ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے۔ کراچی میں جب تک ایماندار پولیس تعینات نہیں ہوگی امن نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی نے کہاکہ ایم کیوایم کاکوئی عسکری ونگ ہے نہ ایم کیوایم کی ایسی کوئی خواہش ہے۔ ہمارے کارکنوں کو قتل کیاجا رہاہے۔ کوئی دن ایسا نہیں ہوتا کہ جنازے نہ اٹھیں۔کراچی کا ایشو فیڈرل نہیں ہے لیکن پھربھی ہم ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ میری درخواست ہے کہ خداکے لیے کراچی میں بنگلادیش جیسی صورتحال نہ پیداکی جائے۔ ایم کیوایم جمہوری پارٹی ہے اور احتجاج ہماراحق ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے ''پرابلم چائلڈ'' کوسمجھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |