شیخ رشید کا شہباز شریف کی پی اے سی سربراہی کیخلاف سپریم کورٹ جانے پر غور

سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک December 27, 2018
سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، وزیر ریلوے فوٹو:فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی ملنے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی ملنے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا سوچ رہے ہیں، کیونکہ انہیں پی اے سی کا چیئرمین بنانا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں اور ان کی گوٹی فٹ ہے۔

شیخ رشید نے ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ہوئے انہیں بدبودار سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق بات کرنا ہو تو پہلے بتایا کریں، میں رومال لے کر آیا کروں گا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، جب ڈالر 104 روپے کا تھا تب 47 کروڑ کا لوکوموٹیو خریدا گیا، خواجہ سعد کا خریدا گیا ہر انجن اب 67 کروڑ کا ہو چکا ہے، یہ تمام انجن ناکارہ ہوکر مغلپورہ ورکشاپ میں کھڑے ہیں، سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے لوکوموٹیو کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائل پام پر ٹیک اوور کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا رائل پام سے متعلق فیصلہ ریلوے اور پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی

سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ عدالت نے رائل پام کلب کی انتظامیہ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے آڈٹ کمپنی کو نئی انتظامیہ مقرر کردیا اور واضح کیا کہ پرانی انتظامیہ رائل پام میں داخل نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے آڈٹ کمپنی کو کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |