مختلف شہروں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ عوا م کا شدید احتجاج گرمی سے مزید3ہلاک

مانانوالہ میں ایس ڈی اودفترکا گھیراو،شیخوپورہ فیصل آبادروڈبلاک، جھنگ میں پاورلومزور کرزکا پریس کلب کےباہردھرنا.

ڈی جی خان میں مظاہرین پرشہری کی فائرنگ،بچے سمیت4زخمی،تیل وگیس کی سپلائی بڑھ جائے تولوڈشیڈنگ کم ہوسکتی ہے،پیپکو. فوٹو: فائل

PESHAWAR:
ملک بھرمیں بجلی کابحران بدستور جاری ہے جس کے خلاف متعدد شہروںمیں لوگ سڑکوںپر نکل آئے اورٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی۔

طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مانانوالہ میں شٹرڈائون ہڑتال رہی اورریلی نکال کرشیخوپورہ، فیصل آبادروڈ بند کردی گئی جبکہ جھنگ میں پاورلومز ورکرزنے احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے سامنے دھرنادیا، ادھر پشاورکے کئی علاقوںمیں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں، ڈیرہ غازیخان میں مقامی نوجوان نے راستہ نہ دینے پرمظاہرین پرفائرنگ کردی جس سے بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دوسری جانب لوڈشیڈنگ کے دوران شدیدگرمی اور حبس سے معمرخاتون سمیت 3افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ گزشتہ روز شارٹ فال 5ہزار800میگاواٹ رہاجس کی وجہ سے لاہورسمیت شہری اوردیہی علاقوںمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12 سے 20گھنٹے ریکارڈ کیاگیا۔




کئی علاقوںمیں گرڈاسٹیشن گھنٹوں بندرہنے سے پانی کی قلت کا بھی سامنارہا۔ پیپکوحکام کا کہناہے کہ حکومت تیل اورگیس کی سپلائی بڑھادے تو لوڈشیڈنگ میںکمی ہوسکتی ہے۔ پیپکوذرائع کے مطابق گزشتہ روزبجلی کی پیداوار 12ہزار جبکہ طلب 17 ہزار 800 میگاواٹ رہی۔ ادھرمانانوالہ میں غیراعلانیہ اور غیرمنصفانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال اورریلی نکالی گئی۔ ڈیرہ غازیخان میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف تونسہ روڈپر احتجاج کیاگیا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والے نوجوان عدنان مستوئی نے راستہ نہ ملنے پرمظاہرین پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںایک بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے ملزم عدنان کوگرفتارکرلیا۔ دوسری جانب شدیدگرمی اورحبس کے باعث 3افراد جاںبحق اور متعددزخمی ہوگئے۔
Load Next Story